ہیملٹن (آن لائن)قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔ محمد رضوان نے سابق کپتان محمد حفیظ اور شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔کیویز کیخلاف دوسرے ٹی20 میچ میں رضوان نے 5 گیندوں پر 1 چھکے کی مدد سے 7 رنز بنائے اور وکٹ گنوابیٹھے تاہم انہوں نے سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کیلئے ٹی20 فارمیٹ میں شامل ٹاپ 5 کھلاڑیوں میں محمد حفیظ دوسرے، شاہد ا?فریدی، تیسرے، شعیب ملک چوتھے جبکہ عمر اکمل پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
Load/Hide Comments



