محمد حارث کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر رمیز راجہ کی سلیکٹرز پر تنقید

لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو فٹیم میں منتخب نہ کرنے پر سلیکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ 2023ء میں محمد حارث کی کارکردگی شاندار رہی لیکن اس کے بعد انھیں مواقعے نہیں دیے گئے۔انھوں نے سوال کیا کہ اگر آپ کے پلان میں صائم ایوب شامل ہیں تو سلیکٹرز نے محمد حارث کو کیوں چھوڑ دیا ہے۔ سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ محمد حارث کا اسٹرائیک ریٹ 200 سے زائد کا رہا ہے، کوئی بھی بیٹر اتنے زیادہ اسٹرائیک ریٹ کیساتھ متواتر رنز اسکور نہیں کرپائے گا کیوں کہ اس طرح کھیلنے میں رسک ہوتا ہے۔انھوں نے نوجوان بیٹر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ایک کرکٹر کو 180 کے اسٹرائیک ریٹ تک پہنچایا گیا اب وہ پلان کا حصہ نہیں تو اس سے کھلاڑی کا بھی نقصان ہوتا ہے۔ رمیز راجہ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ حارث 20 یا 30 رنز کی اننگز کھیلتے ہیں لیکن وہ اسکو طویل اننگز میں نہیں بدل پاتے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ زیادہ ہوتا ہے.