اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 14 سینیٹرز کی ذاتی رائے پر مبنی قرارداد کی عام انتخابات کے انعقاد کے آئینی عمل میں کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، سپریم کورٹ 8 فروری کے انتخابات کے حوالے سے اپنے احکامات اور آبزرویشنز پر عملدرآمد کروائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ اور اس کی پرزور حمایت کرتی ہے، پی ٹی آئی کی دعا ہے کہ سپریم کورٹ منصفانہ اور جائز انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان فراہم کرتے ہوئے برابری کے میدان کو یقینی بنائے گی۔
Load/Hide Comments



