سڈنی (آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے آسٹریلیا سے تیسرے ٹیسٹ میں شکست پر بابراعظم سے متعلق اہم بیان دیدیا۔ ڈائریکٹر قومی ٹیم محمد حفیظ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کو آرام دیا جا سکتا ہے، بابراعظم کو آرام دینے سے پہلے سوچنا ہوگا کہ وہ خود کیا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر بابراعظم کو لگتا ہے انہیں کسی جگہ مدد سے سکتے ہیں تو ہم موجود ہیں، کھلاڑی کسی تکنیک کو بہتر بنانے کیلئے بھی بات کر سکتا ہے۔محمد حفیظ نے کہا کہ بابر اعظم محنتی ہیں، وہ بھرپور ٹریننگ کرتے ہیں، بابر اعظم کو ایک بڑی اننگز کی ضرورت ہے جو ان کا اعتماد بحال کردے گی، ریڈ بال کرکٹ کھیل میں نکھار لاتی ہے، ریڈ بال کرکٹ کھیلنے والا سارے فارمیٹ کھیل سکتا ہے۔یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر کلین سویپ کرلیا، سڈنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا، 130 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
Load/Hide Comments



