نگران حکومت نے پی ایس ایل 9 میڈیا رائٹس کی بڈنگ کی اجازت دیدی

اسلام آباد (آن لائن)نگران وفاقی حکومت نے پاکستان سپر لیگ 9 بارے اہم فیصلہ کرتے ہوئے میڈیا رائٹس کی بڈنگ کرنے کی اجازت دیدی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میڈیا ر آٹس کی بڈنگ کرنے کی اجازت مانگی تھی۔نگران وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی کو اجازت دیدی ۔حکومت نے پی ایس ایل اور بین الاقوامی کرکٹ میڈیا رائٹس کی فروخت کے لیے بولی دینے کا عمل روک دیا تھا۔ بڑے معاہدے سے قبل پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کیلئے حکومتی اجازت لازمی قرار دی تھی۔