واشنگٹن(آن لائن) غزہ میں وحشیانہ حملے اور فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے کیلئے امریکی صدر نے ہنگامی بنیادوں پر اسرائیل کو مزید اسلحے کی فروخت کی منظوری دیدی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں وحشیانہ حملے اور فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے کیلئے امریکی صدر جو بائیڈن نے ہنگامی بنیادوں پر اسرائیل کو مزید اسلحے کی فروخت کی منظوری دیدی۔اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کیلئے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے کانگریس کی منظوری بھی نہ لی گئی۔بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی صورتحال کو بنیاد بنا کر اسرائیل کو مزید 147ملین ڈالر سے زائد مالیت کا گولہ بارود اور دیگر سامان فروخت کرنے کی منظوری دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسی شق کی بنیاد پر اس ماہ کے شروع میں اسرائیل کو ٹینکوں کے 14ہزار گولے بیچنے کی بھی منظوری دی گئی تھی۔
Load/Hide Comments



