ماسکو(آن لائن) روس کے یوکرین پر حملے میں کم از کم 30افراد ہلاک اور 150سے زائد زخمی ہو گئے۔یوکرینی وزیر داخلہ کے مطابق روس نے میزائلوں سے کیف، خار کیف، اوڈیسا، دنپرو اور لویو میں اسپتال، شاپنگ مال اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، حملوں میں 30افراد ہلاک اور 160زخمی ہو گئے۔یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے اس حوالے سے بتایا کہ روس نے یوکرین پر ہر قسم کے ہتھیار جو اس کے پاس موجود ہیں ان سے حملہ کیا جس میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا جبکہ یوکرینی فوج کے مطابق روس نے 158میزائل فائر کیے جن میں سے 114کو تباہ کیا گیا۔دوسری جانب امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ روسی حملہ ظاہر کرتا ہے کہ پہلے حملے کو دو سال ہونے کے باوجود روسی صدر ولادمیر پیوٹن کے یوکرین میں مقاصد نہیں بدلے، پیوٹن یوکرین کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے اور وہاں کے عوام کو اپنا محکوم بنانا چاہتا ہے۔
Load/Hide Comments



