لاہور (آن لائن) بابر اعظم کی ٹیسٹ فارم کو نظر لگ گئی، وہ گذشتہ 8 اننگز میں 20.38 کی اوسط سے 163 رنز بنا سکے۔ بابر اعظم کی ٹیسٹ فارم رواں سال انتہائی خراب ہے، انھوں نے میلبورن ٹیسٹ سمیت اپنی گذشتہ 8 اننگز میں صرف 20.38 کی اوسط سے 163 رنز بنائے ہیں، اس میں کوئی بھی ففٹی بھی شامل نہیں ہے۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر میں پہلا موقع ہے جب وہ کیلنڈر ایئر میں ایک بھی نصف سنچری سکور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔نیوزی لینڈ کیخلاف کراچی ٹیسٹ میں بابر نے 24 اور 27 کی اننگز کھیلیں، سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ کے دوران پہلی باری میں 13اور دوسری میں 24 رنز بنائے، کولمبو میں ایک ہی اننگز کھیلی اور 39 رنز سکور کیے۔ پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بابر اعظم 21 رنز بناکر مچل مارش کی گیند پر ایلکس کیری کا شکار بن گئے جب کہ دوسری اننگز میں وہ صرف 14 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔
Load/Hide Comments



