لندن (آن لائن)وینزویلا اور گیانا کے مابین ہزاروں مربع کلو میٹر متنازعہ علاقے پر کشیدگی کے بعد برطانیہ نے جنگی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی امریکہ میں وینزویلا اور گیانا کے درمیان تنازعہ کے بعد برطانیہ نے وینزویلا کی حمایت کے لیے اپنا جنگی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانیہ سابق برطانوی کالونی کے لیے سفارتی اور فوجی حمایت کے اظہار کے طور پر گیانا میں ایک جنگی جہاز بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔برطانیہ کا یہ اقدام ہمسایہ ملک وینزویلا کی جانب سے تیل اور معدنیات سے مالا مال گیانیز علاقے کے متنازع ہ حصے پر اپنے دعوے کی تجدید کے بعد سامنے آیا ہے۔برطانوی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ایچ ایم ایس ٹرینٹ کرسمس کے بعد مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے۔گیانا دولت مشترکہ کا رکن ہے اور جنوبی امریکہ کا واحد انگریزی بولنے والا ملک ہے۔ایچ ایم ایس ٹرینٹ نامی جنگی بحری جہاز کو منشیات اسمگلروں کی تلاش کے لیے کیریبین میں تعینات کیا گیا تھا لیکن وینزویلا کی حکومت کی جانب سے رواں ماہ کے اوائل میں گیانا کے ایسکوئبو علاقے کو ضم کرنے کی دھمکی کے بعد اسے دوبارہ کام سونپا گیا تھا۔اس تنازع سے یہ خدشہ پیدا ہوا کہ وینزویلا 1982 میں فاک لینڈ تنازع کے بعد جنوبی امریکہ میں پہلی بین الریاستی جنگ شروع کر سکتا ہے۔ وینزویلا طویل عرصے سے 61 ہزار مربع میل کے علاقے ایسکیبو کی ملکیت کا دعویٰ کرتا رہا ہے جو گیانا کے تقریبا دو تہائی حصے پر مشتمل ہے۔ایسکیبو کی پہاڑیاں اور جنگل سونے، ہیروں اور باکسائٹ کی معدنیات سے مالا مال ہیں، جبکہ اس کے ساحل پر تیل کے بڑے ذخائر پائے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments



