پرتھ (آن لائن) پاکستان کے سٹار بلے باز بابر اعظم نے ہفتہ کو آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے تیسرے دن ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔ 29 سالہ بلے باز بین الاقوامی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن گئے۔ ان کی شاندار اوسط 49.08 ہے جو ٹاپ پانچ پاکستانی بلے بازوں میں سب سے زیادہ ہے۔ 301 اننگز میں بابر اعظم نے 31 سنچریاں اور 81 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں انضمام الحق 20,541 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں، اس کے بعد یونس خان (17790)، محمد یوسف (17134)، جاوید میانداد (16213) اور بابر اعظم (13007) ہیں۔ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش نے ہفتہ کو پرتھ میں سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم کو پہلی اننگز میں آؤٹ کیا۔ بابر اعظم نے دن کے پہلے سیشن میں 21 رنز بنانے کے بعد وکٹ کیپر ایلکس کیری کو کیچ تھما دیا تھا۔
Load/Hide Comments



