لاہور(آن لائن) پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم نے آج سے شروع ہونے والے ابتدائی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے کیرئیر کا 50 واں ٹیسٹ میچ کھیل کر ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ نئے تعینات ہونے والے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے بابر کو 50ویں ٹیسٹ کیپ اور سووینئر پیش کر کے اس موقع پر اعزاز سے نوازا۔سابق کپتان یہ کارنامہ انجام دینے والے 32 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں جو ٹیم کی وراثت میں اپنے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہیں۔دائیں ہاتھ کے 29 سالہ بلے باز نے 47.47 کی شاندار اوسط کے ساتھ مجموعی طور پر 3772 رنز بنائے ہیں۔ یہ شاندار کارکردگی 26 نصف سنچریوں اور نو سنچریوں پر مشتمل ہے جس میں سب سے زیادہ انفرادی سکور 196 رنز ہے جو آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ سال کراچی ٹیسٹ حاصل کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments



