کوئنز ٹاؤن (آن لائن) نیوزی لینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج(منگل کو)جان ڈیوس اوول، کوئنز ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم نے میزبان نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو تین ٹوٹونٹی میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔گرین شرٹس نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز کو 7 وکٹوں جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 10 رنز سے شکست دی تھی تاہم تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کیوی خواتین ٹیم نے پاکستان کی ویمنز ٹیم کو 6رنز سے شکست دی تھی۔ تین ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12 دسمبر کو جان ڈیوس اوول، کوئنز ٹاؤن میں کھیلاجائے گا، دوسرا ایک روزہ میچ 15 دسمبر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری میچ 18دسمبر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
Load/Hide Comments



