انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہیکہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں۔ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جلد ہی الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے والا ہے، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کورکمیٹی نے قومی انتخابات کے لیے فنڈز کے عدم اجرا پر اظہار تشویش کیا ہے۔تحریک انصاف نے نگران حکومت سے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے فوری فنڈز جاری کرنیکا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔