کامران اکمل، راؤ افتخار انجم اور سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے مشیر تعینات، پی سی بی کی تصدیق

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے سابق پاکستانی کرکٹرز کامران اکمل، راؤ افتخار انجم اور سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے مشیر کے طور پر تعینات کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔نئی قومی نیشنل سلیکشن کمیٹی کی پہلی ذمہ داری نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اسکواڈ کا انتخاب کرنا ہے۔اس وقت قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا پر ۳ ٹیسٹ میچز کھیلنے سڈنی پہنچ چکی ہے جہاں پر ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ ۱۴ دسمبر سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گی۔۔!!