اسلام آباد (آن لائن) بنکاک تھائی لینڈ میں ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی انٹر نیشنل ریکنگ فائٹ جیت لی ۔ پاکستانی باکسنگ سٹار نے تھائی حریف کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ۔عثمان وزیر کے جارحانہ انداز کے سامنے تھائی باکسر بے بس نظر آئے، تیسرے راونڈ میں ہی ناک آوٹ ہوگئے۔ عثمان وزیر نے اپنی فتح فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کر دی۔یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر اپنی 12 انٹر نیشنل فائٹ میں بھی ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر اپنی انٹر نیشنل فائٹ کی کامیابی کے لئے پرامید ہیں۔عثمان وزیر نے کہاکہ اس انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ کی میرے کو چز نیبھرپور تیاری کروائی تھی۔ اس اہم فائٹ میں میری کامیابی کے لئے دعاوں پر پاکستانیوں کا شکریہ ۔مستقبل میں بھی باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا پرچم سربلند رکھنے کے لئے پر عزم ہوں۔پاکستانی باکسنگ سٹار کو سپورٹ کرنے تھائی لینڈ میں تعینات پاکستانی سفیر یاسر حسین بھی موجود تھے۔پاکستان سفیر یاسر حسین نے کہاکہ عثمان وزیر نے فائٹ جیت کر تھائی لینڈ میں موجود پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے۔
Load/Hide Comments



