لاہور(آن لائن) حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے پاکستانی آل راونڈر عماد وسیم نے آئندہ بگ بیش لیگ 13 (BBL) کے لیے میلبورن سٹارز میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میلبورن سٹارز نے عماد وسیم کو سائن کر لیا ہے اور وہ کرسمس کے بعد ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز میں سٹارز کی نمائندگی کریں گے۔ میلبورن سٹارز کے جنرل منیجر بلیئر کراوچ نے کہا کہ لیام کے پہلے تین میچوں کے لیے دستیاب ہونے کی وجہ سے ہم نے عماد کو ایک ایسے کھلاڑی کے طور پر پہچانا جو اپنے بائیں ہاتھ سے اسپن کے ذریعے ہمارے لیے کردار ادا کر سکتا ہے اور ہماری بیٹنگ لائن اپ کو لمبا کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ “میں واقعی MCG میں عماد کے ساتھ اپنے سابق قومی ٹیم کے ساتھیوں اسامہ میر اور حارث روف کے ساتھ بہت سے پاکستانی شائقین کو دیکھنے کا منتظر ہوں۔ واضح رہے کہ عماد وسیم جو اس سے قبل بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں میلبورن رینیگیڈز کا حصہ رہ چکے ہیں، اپنے ہم وطن اسامہ میر اور حارث روف کو اسٹارز میں شامل کرنے کے لیے تیار ہیں۔عماد وسیم نے حال ہی میں پاکستان کے لیے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے جو شائقین کے لیے چونکا دینے والی خبر بن کر سامنے آئی ہے۔ وہ لیگز میں کھیلتے رہیں گے۔ دریں اثنا عماد وسیم پاکستان کے لیے خاص طور پر T20I میں ایک غیرمعمولی اکانومکل باولر تھا اور انہوں نے بلے سے بھی کئی اہم باریاں کھیلیں۔ انہوں نے 55 ون ڈے اور 66 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 109 وکٹیں حاصل کیں اور 1,472 رنز بنائے۔
Load/Hide Comments



