حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں مزید ایک دن کی توسیع

غزہ (آن لائن) حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں آج ساتویں روز تک توسیع ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان پچھلی شرائط کے تحت ہی جنگ بندی میں آج (جمعہ تک) توسیع کی گئی ہے۔دونوں فریقوں کے درمیان گذشتہ روز جنگ بندی ختم ہونے سے محض 10 منٹ قبل معاہدے پر اتفاق ہوا۔ثالثی کرانے والے قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے بتایا کہ اس دوران غزہ میں امداد فراہم کی جائے گی اور فریقین جنگ سے باز رہیں گے۔معاہدے کے تحت حماس اور اسرائیل اپنے ہاں موجود ایک دوسرے کے قیدیوں کو رہا کریں گے۔