لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہاہے کہ پی سی بی کا پلان اور صحیح پالیسی جلد سب تک پہنچا دی جائیگی،آسٹریلیا کادورہ سب کیلئے چیلنجنگ ہے۔موجودہ سیٹ اپ میں ابھی ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پی سی بی محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کادورہ سب کیلئے چیلنجنگ ہے،سب کامائنڈ سیٹ کلئیر ہیں اچھے نتائج لے کر آئیں گے،چیلنجنگ کینڈیشنز میں کھیلنا ہے سب اس کیلئے تیار ہیں،دیکھنا ہے کہ ماڈرن کرکٹ میں ہم کہاں پیچھے رہ گئے ہیں،کھلاڑیوں کو ہمیشہ سیکھنے کے مواقع ملتے ہیں،میں خوش ہو ں کہ ایک حقدار کو اپنا حق ملاہے، خرم شہزاد اچھا اضافہ ہیں، ٹیم کی سیلکشن بہت اچھے طریقے سے ہوئی ہے،پی سی بی کی پالیسی جلد بتادی جائیگی،بابر اعظم کی صلاحیتوں کو معترف ہوں،بابراعظم سے بھی تجاویز لے گیں، میرٹ معیار بنایا ہے کسی کھلاڑی سے ناانصافی نہیں ہوگی، وہ کھلاڑی پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں جو اچھی پرفارمنس دیتے آئے ہیں، ماضی میں جو ہوا اس کا ذمہ دار نہیں ہوں۔ ڈائریکٹر پی سی بی کا کہنا تھا کہ ذمہ داریاں دینے پر چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کا شکر گزارہوں،سب سے پہلے پاکستان ہے یہی ترجیح ہونی چاہے، ہم این اوسی کی پالیسی مل بیٹھ کر بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکیہو یا غیر ملکی ہو سب ٹیم کیلئے کام کرتے ہیں،کپتانی کیلئے شاہین آفریدی کا نام میں نے تجویز نہیں کیا، شاہد آفریدی بتاسکتے ہیں وہ کیوں چاہتے تھے کہ رضوان کپتان بنے،شاہین آفریدی اور شان مسعود دونوں باصلاحیت کھلاڑی ہیں،سب مثبت اندازمیں اپنی باری کا انتظار کریں،بدقسمتی سے ساجد خان کے علاوہ کوئی اسپنر نظر نہیں آرہا۔میں پی سی بی نوکری کرنے نہیں آیا خدمت کرنے آیا ہوں۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر کا کام پلان بنانا اور سپورٹ اسٹاف نے اس پر عمل کرنا ہے۔ ابھی سیٹ اپ میں ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں،میں تنقید کا جواب ضرور دوں گا.
Load/Hide Comments



