واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر جوبائیڈن نیا کہا ہے کہ غزہ لڑائی میں وقفے، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مسلسل دباؤ ڈالا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں امداد کی فراہمی کیلئے بھی مسلسل دباؤ ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قطر، مصر اور اسرائیل کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے ہر پہلو پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مسلسل کوشاں ہوں۔
Load/Hide Comments



