غزہ میں خراب نظامِ صحت سے بمباری سے زیادہ اموات کا خدشہ ہے: عالمی ادارہ صحت

نیو یارک، تل ابیب (آن لائن) عالمی ادارہ صحت نے غزہ کی صورتِ حال کو تشویش ناک قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ غزہ میں صحت کا نظام درست نہ ہوا تو بم باری سے زیادہ اموات ہو سکتی ہیں، الشفاء اسپتال کا غیر فعال ہونا اور اس کی ابتر حالت ایک سانحہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں کہا گیا ہے کہ صحت کا نظام درست نہ ہوا تو بم باری سے زیادہ اموات ہو سکتی ہیں، غزہ کے الشفاء اسپتال کا غیر فعال ہونا اور اس کی ابتر حالت ایک سانحہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے الشفاء اسپتال کو دوبارہ فعال دیکھنا چاہتے ہیں اور الشفاء اسپتال کے زیرِ حراست طبی عملے کے بارے میں بہت تشویش ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ الشفاء اسپتال کے عملے کی غیر جانبداری کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب غزہ سرکاری میڈیا آفس کی جانب سے کہاگیا ہے کہ غزہ پٹی کو بحالی کے لیے یومیہ1 ہزار امدادی ٹرکوں کی ضرورت ہے۔میڈیا آفس کے مطابق غزہ میں سول ڈیفنس آلات، مشینیں اور طبی آلات کی ضرورت ہے، غزہ میں صحت کا نظام مکمل تباہی کا شکار ہے۔ میڈیا آفس کا مزید کہنا ہے کہ غزہ میں زندگی کا پہیہ رک گیا ہے۔