امریکی صدر بائیڈن کا جنگ بندی معاہدے میں کردار ادا کرنے پر امیرِ قطر اور مصر کا شکریہ

واشنگٹن (آن لائن) امریکا کے صدر جوبائیڈن نے جنگ بندی معاہدے میں کردار ادا کرنے پر امیرِ قطر اور مصر کے صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ معاہدے کے تمام پہلوؤں پر مکمل طور پر عمل کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ میں وقفے کے لیے اسرائیلی صدر اور ان کی حکومت کے عزم کو سراہتا ہوں۔