لاہور(آن لائن) انجری کا شکار قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ورلڈکپ کے بعد دورہ آسٹریلیا سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کندھے کی انجری کے بعد وہ تیزی سے روبصحت ضرور ہیں تاہم ابھی تک انہوں نے باؤلنگ شروع نہیں کی، نسیم شاہ کو 6 ہفتوں کا آرام تجویز کیا گیا تھا جس کی تکمیل کے بعد انہوں نے ہلکی پھلکی مشقوں کا آغاز کردیا ہے تاہم باؤلنگ شروع کرنے میں ابھی مزید وقت لگے گا۔ 22 سالہ نسیم شاہ ایشیا کپ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے، ورلڈکپ میں ان کی عدم موجودگی کو پاکستان ٹیم کے لیے بڑا نقصان قراردیا گیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے ہونا ہے جس میں قومی ٹیم شاہین شاہ آفریدی، حارث ر ؤ ف، وسیم جونیئر اور حسن علی پر انحصار کرے گی، ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ وکٹ ٹیکر فاسٹ باؤلر خرم شہزاد کو بھی آسٹریلیا میں آزمایا جاسکتا ہے۔
Load/Hide Comments



