بابراعظم کی ٹی20 اسکواڈ میں جگہ نہیں بنتی، عمادوسیم

لاہور(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ بابراعظم کی ٹی20 اسکواڈ میں جگہ نہیں بنتی۔ نجی ٹی وی چینل پر ایک سوال پر کہ کیا بابر کی تینوں میں فارمیٹ میں جگہ بنتی ہے؟، محمد عامر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ انکی ٹی20 ٹیم میں جگہ نہیں بنتی جبکہ عماد وسیم نے کہا کہ اسے“سخت کال”قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی ایسا ہی لگتا ہے۔ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے 104 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں جس میں انکی اوسط 41.48 ہے جبکہ انہوں نے 3 ہزار 485 رنز بنائے ہیں عماد وسیم کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی جانب سے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلے درست ہے۔عماد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ کپتانی چھوڑنے سے بابر پر سے بوجھ ہٹے گا کیونکہ کپتانی کا بوجھ ہوتا ہے اور اب وہ اپنی پرفارمنس پر فوکس کرے گا۔