اسلام آبا د(آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی کوچز اسٹاف کو تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا، ڈائیریکٹر کرکٹ مکی ارتھر کل پی سی بی ہیڈ کواٹر جائیں گے،مکی آرتھر، کوچ بریڈ برن، بیٹنگ کوچ اینڈریو پوٹیک کی چھٹی کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی کی جگہ ملکی کوچز رکھنے پر اتفاق کرلیا ہے،سابق کپتانوں سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے،17 نومبر کو چئیرمین پی سی بی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت جائیں گے،بھارت روانگی سے قبل وہ ٹیم منجمنٹ کپتان بابر اعظم سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ کی کاکردگی پر بات چیت ہوگی۔
Load/Hide Comments



