پوری قومی ٹیم پاکستان واپس پہنچ گئی، حسن علی بھارت میں رہ گئے

لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی اور اسٹاف ممبرز بھارت سے پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں لیکن حسن علی ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئے بلکہ بھارت میں ہی رک گئے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق حسن علی 22 نومبر تک بھارت میں ہی سسرالیوں کے ہاں قیام کرینگے، حسن علی بھارت میں فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے، جبکہ پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر 3 روز دبئی میں قیام کے بعد 16 نومبر کو لاہور پہنچیں گے۔ پاکستانی کرکٹرز 2 گروپس میں براستہ دبئی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔