لاہور (آن لائن)آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم دبئی کے راستے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ بابر اعظم نجی ایئرلائن کے ذریعے لاہور پہنچے، ٹیم منیجر اور پی سی بی کے عملے کے دیگر ارکان بھی بابر اعظم کے ہمراہ وطن واپس پہنچے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بابراعظم کے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کے مداحوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔واضح رہے کہ کپتان بابراعظم سمیت 11 کھلاڑی اتوار کی صبح کولکتا سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا 22 ارکان پر مشتمل دوسرا گروپ بھی کولکتا سے دبئی کے لیے روانہ ہوچکا ہے۔ دوسرے اسکواڈ کے ارکان میں شاہین آفریدی، امام الحق، سلمان آغا، محمد نواز اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔
Load/Hide Comments



