ممبئی (آن لائن)بھارتی کپتان روہت شرما نے ایک سال میں سب سے زیادہ چھکے لگا کر جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی ڈی ویلیئرز کا ریکارڈ توڑ دیا۔روہت شرما نے یہ ریکارڈ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں توڑا، ان سے قبل جنوبی افریقا کے سابق اسٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس یہ اعزاز تھا کہ انہوں نے سال 2015 میں سب سے زیادہ چھکے لگائے تھے جن کی تعداد 58 تھی۔اب روہت نے نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں 2 چھکے لگاکر اعزاز حاصل کرلیا، انہوں نے رواں سال 60 چھکے لگائے جب کہ اب بھی اس سال کا ڈیڑھ ماہ باقی ہے۔روہت نے اس میچ میں صرف 54 گیندوں پر 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے،کولن ایکرمین کی گیند پر میچ کے پہلے چھکے کے ساتھ روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ کے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ چھکے لگا کر تاریخ رقم کردی۔اے بی ڈی ویلیئرز سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس یہ ریکارڈ تھا جنہوں نے ایک کیلنڈرز ایئر (2019) میں 56 چھکے لگائے تھے جب کہ اس سے قبل 2002 میں پاکستان کے شاہد ا?فریدی نے 48 چھکے لگائے تھے۔
Load/Hide Comments



