رمیز راجہ نے اپنا نام سسٹم رکھا ہوا ہے وہ خود آنا چاہتے ہیں، عبدالرزاق

لاہور(آن لائن) سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ رمیز راجہ نے اپنا نام سسٹم رکھا ہوا ہے اور وہ خود آنا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے ٹیم اور کرکٹ بورڈ پر کی جانے والی تنقید پر بولے کہ رمیز راجہ نے اپنا نام سسٹم رکھا ہوا ہے اور وہ خود آنا چاہتے ہیں۔ ا س موقع پر فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ ایک طرف کہتے ہیں سسٹم تبدیل کریں کپتان تبدیل نہ کریں، سسٹم وہی چلا آرہا ہے کپتان معنی رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کپتان کو سسٹم سے الگ نہیں کیا جاسکتا، انگلینڈ کا سسٹم تبدیل نہیں ہوا کپتان تبدیل ہوا، سسٹم پر تنقید نہ کریں کپتان کی ذمہ داری ہے، کپتان ہی مائنڈ سیٹ تبدیل کرتا ہے، پاکستانی ٹیم 90 فیصد ٹی 20 کی ٹیم ہے۔ فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے کپتان نے ٹیم بنائی سسٹم وہی ہے۔