جو بھی حماس کی حمایت کرے اسے ختم کر دینا چاہیے: اسرائیلی وزیر

تل ابیب (آن لائن) اسرائیل کے انتہا پسند سفاک وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر نے کہا ہے کہ جو بھی فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی حمایت کرتا ہے اسے ختم کر دیا جانا چاہیے۔امریکا اور اسرائیل میں دہشتگرد قرار دی گئی تنظیم کا حصہ رہنے والے اسرائیلی وزیر نے حال ہی میں غیر قانونی یہودی بستیوں میں 25000 ہتھیاروں کے علاوہ گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان تقسیم کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے انتہائی سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوے کہا کہ حماس کا خاتمہ یقینی بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ضروری ہے کہ جو بھی اس مزاحمتی تنظیم کی حمایت کر تا ہے اس کو پہلے ختم کیا جائے۔