پاکستان ٹیم بھارت سے وطن واپسی کیلیے آج اتوار کو روانہ ہوگی

کولکتہ (آن لائن)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے جانے والی پاکستان ٹیم بھارت سے وطن واپسی کیلیے آج اتوار کو روانہ ہوگی۔قومی ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی نہ کرسکی اور اس کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف اپنا ا?خری گروپ میچ کھیل رہی ہے، جس کے بعد کھلاڑی کل وطن واپس ا?جائیں گے۔ پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑی کل صبح اور کچھ شام میں بھارت سے دبئی پہنچیں گے۔پاکستان ٹیم کے کھلاڑی دبئی سے اپنے اپنے شہروں کی فلائٹ لیں گے۔