محمد عامر نے سرفراز کو اپنا پسندیدہ کپتان قرار دیدیا

لاہور(آن لائن)سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے سرفراز احمد کو اپنا پسندیدہ کپتان قرار دے دیا۔سابق فاسٹ بولر محمد عامر، عماد وسیم اور سابق کرکٹر عبد الرزاق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے ورلڈکپ کی صورتحال پر گفتگو کی۔ دوران پروگرام ایک سوال کا جواب دیتے ہوئیمحمد عامر نے سرفراز احمد کو اپنا پسندیدہ کپتان قرار دیا۔دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف افغانستان کی شکست پر عمادوسیم نے کہا کہ میکس ویل نے ون ڈے کی تاریخ کی بہترین اننگز کھیلی جب کہ پاکستان کی ٹیم میں اسپنر کی کمی ہے۔سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے کہا کہ آسٹریلیا افغانستان میچ ورلڈکپ کا تاریخی میچ تھا جس دوران میکس ویل کپتان کو گائیڈ کررہا تھا۔