حسن علی کا انگلش کاونٹی واروکشائر کیساتھ دوبارہ معاہدہ ہوگیا

لاہور(آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا انگلش کاونٹی واروکشائر کے ساتھ دوبارہ معاہدہ ہوگیا۔انگلش کاونٹی واروکشائر کے مطابق حسن علی کا کاونٹی چیمپئن شپ اور ویٹلیٹی بلاسٹ کے لیے معاہدہ ہوا ہے۔کاونٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ حسن علی کا آئندہ سیزن 2024 کے لیے جولائی کے آخر تک معاہدہ ہوا ہے جبکہ ستمبر میں سیزن کے اختتامی میچز کے لیے بھی حسن علی کی آمد کا آپشن موجود ہے۔معاہدہ ہونے کے بعد حسن علی کا کہنا ہے کہ واروکشائر کاونٹی کے ساتھ گزشتہ سیزن اچھا رہا، دو بارہ کھیلنے کا منتظر ہوں۔