ورلڈکپ: شاداب خان کی انجری سے متعلق پی سی بی نے بیان جاری کردیا

لاہور(آن لائن)پاکستانی آل راونڈر شاداب خان کی انجری سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ اب کرکٹر کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔پی سی بی کے مطابق شاداب خان کے کنکشن میں بہتری آ رہی ہے، گزشتہ روز شاداب نے ہلکی ٹریننگ بھی کی تھی۔کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کنکشن کی کچھ علامات کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاداب خان کو موقع نہیں دیا گیا، امید ہے کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف وہ میچ کے لیے دستیاب ہوں۔