نسیم شاہ کے نہ ہونے سے ٹیم پر فرق پڑرہا ہے، عماد وسیم

اسلام آباد(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ میری نظر میں پری کوارٹر فائنل ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ بابر اعظم کو کیویز کے خلاف ڈر کر نہیں کھیلنا۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بولنگ تھوڑی کمزور ہے، نسیم شاہ کے نہ ہونے سے ٹیم پر فرق پڑ رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جب نوجوان تھے ہمارا مقصد پیسہ نہیں تھا۔