شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کر دیا

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کر دیا۔پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔سابق وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا سربراہ بنانے سے مسلم لیگ (ن) کی انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی، انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا، سینیٹر اسحاق ڈار پارلیمنٹ سے منظور شدہ الیکشن ایکٹ 2017 کوتیار کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے۔