اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راونڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے چیف سلیکٹر بننے کے امکانات ہیں۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان کو کیویز کے خلاف پچ کے مطابق کھیلنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ فخر زمان کو لمبی اننگ کھیلنی پڑے گی، شاہین کو پچ کے مطابق بولنگ کرنی ہوگی۔سابق آل راونڈر کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے کھلاڑیوں کا خیال رکھے، کسی کے ہونے نہ ہونے سے ٹیم کو فرق نہیں پڑتا۔عبدالرزاق کا مزید کہا کہ نسیم شاہ کا فرق اس لیے پڑرہا ہے کیوں کہ ہم نے کوئی دوسرا تیار نہیں کیا۔آل راونڈر عماوسیم نے کہا کہ میری نظر میں آج کا میچ پری کوارٹرفائنل ہے،بابر اعظم کو ڈر کے نہیں کھیلنا چاہیے۔فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو جلدی آوٹ کریں تو وہ دباو میں آسکت ہیں،کپتانی میں کسی غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔
Load/Hide Comments



