حسن علی نے ون ڈے کرکٹ میں بڑ ااعزاز حاصل کر لیا

بنگلور(آن لائن) نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں پاکستانی فاسٹ باولر حسن علی نے ون ڈے کا بڑا اعزاز حاصل کرتے ہوئے 100 وکٹیں مکمل کر لی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بنگلور میں کھیلے جا رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اہم میچ میں پاکستانی فاسٹ باولر حسن علی نے ڈیون کونوے کو آوٹ کرکے 100 وکٹیں مکمل کیں۔ انہوں نے 39 بالز پر 35 رنز بنائے۔ پاکستان کا آج نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میں بقا کی جنگ ہے، اگر کیوی ٹیم کو بڑے مارجن سے ہرایا تو ہی پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔