کولکتہ (آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ کامیابی آپ کو اعتماد دیتی ہے، کوشش ہوگی اگلے دونوں میچز بڑے مارجن سے جیتیں۔بنگلادیش کے خلاف جیت کے بعد فخر زمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں کامیابی آپ کو اعتماد دیتی ہے، کوشش ہوگی اگلے دونوں میچز بڑے مارجن سے جیتیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں بولرز کو ایکوریٹ بولنگ کرنا ہوتی ہے، بھارت کی وکٹ بیٹر کیلئے آسان ہے۔انجری کی وجہ سے ورلڈکپ کے میچز نہ کھیلنے پر بات کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ میری انجری زیادہ خطرناک نہیں تھی، انجری میں بھی کھیل سکتا تھا لیکن اچھا کیا تھوڑا آرام کیا۔فخر زمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کا اثر بھی پڑتا ہے اور کارگردگی پر فرق بھی، جنوبی افریقا کے خلاف کم بیک کیا، اسی میچ سے ٹیم کا کمبی نیشن بنا۔ دریں اثناء ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ کولکتہ پاکستان کی جیت میں اگر آپ کا کردار اہم ہو تو خوشی ہوتی ہے، ابھی ڈو اینڈ ڈائی کی صورتحال ہیاگلے دو میچ بھی اچھے رن ریٹ جیتنے کی کوشش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلیجو فارم تھی اس کے بعد اچھی اننگز کھیل کرخوشی ہورہی ہے، جب ٹیم اسکور 100ہوا تو عبداللہ شفیق کے ساتھ پلان بنایا، دونوں کی کوشش سنچری کی نہیں بلکہ جلدی ہدف تک پہنچنا تھا تاکہ رن ریٹ اچھا ہو۔فخر زمان نے مزید کہا کہ عبداللہ کے ساتھ لاہور قلندر سے بھی 2 سیزن اوپننگ کی، عبداللہ جس طرح کا کھلاڑی ہے وہ لمبی باری لے سکتا ہے۔
Load/Hide Comments



