انوشکا کو دیکھ کر خواتین کی طاقت کا احساس ہوا، ویرات کوہلی

ممبئی(آن لائن) بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ اہلیہ انوشکا شرما کو دیکھ کرخواتین کے طاقت ور ہونے کا احساس ہوا۔ مقامی میڈیا کو انٹرویو میں کوہلی نے کہا کہ انوشکا شرما سے ملنے کے بعد میرے خیالات میں وسعت اور تبدیلی آئی۔ انہیں دیکھ کر احساس ہوا کہ خواتین کتنی مضبوط ہوتی ہیں۔ویرات کوہلی کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر مخالف حالات اور کسی کا ساتھ نہ دینے پر بھی سچائی کے ساتھ کھڑے رہنا انوشکا شرما نے سیکھایا۔ مشکل وقت میں حوصلے سے تمام مسائل حل ہوجاتے ہیں۔میں اور انوشکا ہر روز پہلے سے بہتر انسان بننے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ یقینا ایک نعمت ہے۔