اسرائیل غزہ کو غیر ملکی افواج کے حوالے کرنا چاہتا ہے، بلومبرگ کا دعویٰ

واشنگٹن (آن لائن)امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کو غیر ملکی افواج کے حوالے کرنا چاہتا ہے۔بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی کے دوران امریکا اور اسرائیل غزہ کے مستقبل کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اگر اسرائیلی فوج حماس کو غزہ سے نکالنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو امریکا، برطانیہ اور فرانس کی افواج محصورعلاقے میں تعینات کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔اس منصوبے کے تحت غزہ کو اقوام متحدہ کی امن فوج کے حوالے کرنے کا بھی آپشن بھی زیر بحث ہے۔