واشنگٹن (آن لائن) امریکا کی نائب صدر کاملہ ہیرس نے امریکی فوجی دستوں کی غزہ یا اسرائیل روانگی کو خارج از امکان قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ خطے میں بڑھتے تشدد کے اس ماحول میں امریکا کا غزہ یا اسرائیل میں اپنی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ خطے میں بڑھتے تشدد کے اس ماحول میں امریکا کا غزہ یا اسرائیل میں اپنی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطعی طور پر ہمارے ایسے کوئی ارادے نہیں ہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی زیرِ غور ہے کہ کسی خاص مدت کے لیے اسرائیل یا غزہ میں امریکی فوجی دستوں کو اتارا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، فلسطینی تحفظ، سلامتی اور خودارادیت کے مساوی اقدامات کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جنگی اصولوں پر عمل کیا جانا چاہیے، انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل ہونی چاہیے۔
Load/Hide Comments



