کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں آزاد خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا

اوٹاوا(آن لائن)کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں آزاد خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں خالصتانی راہنما ہردیپ سنگھ نجر کی یاد میں منعقدہ ریفرنڈم میں بینسٹھ ہزار سے زائد سکھوں نے شرکت کی،ریفرنڈم کا انعقاد وینکوور کے سب سے بڑے گردوارے گرونانک سنگھ سکھ گردوارہ میں ہوا،ریفرنڈم میں شرکت کیلئے ہزاروں سکھ فیملیز کے ہمراہ شریک ہوئے،خالصتان ریفرنڈم کی انتیس اکتوبر کی ووٹنگ میں شرکت کیلیئے ووٹرز وینکوور کے طول عرض سے آئے۔ریفرنڈم میں ووٹ ڈالے والوں کی لمبی قطاریں گردوارہ سے باہر دونوں جانب شاہراہ پر پھیلی ہوئی تھیں،ریفرنڈم کے دوران گرونانک سکھ گروارہ خالصتان آزادی کے جزباتی فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا،ہردیپ سنکھ نجر کے قتل کے بعد کینیڈا میں آباد سکھوں میں انڈیا کے خلاف نفرت اور خالصتان کی آزادی کا جوش و خروش بڑھا۔انڈیپینڈینٹ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کے مطابق گرونانک سکھ کردوارہ میں 29 اکتوبر کو ہونے والی ووٹنگ میں 65 ہزار سکھوں نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا، جبکہ وینکوور میں ہونے والے دونوں مرحلوں کی ووٹنگ میں اب تک کل دو لاکھ سے زائد سکھ حق رائے داہی استعمال کر چکے ہیں،دس ستمبر کو اسی گردوارہ میں ہونے والے پہلے مرحلے کے ریفرنڈم میں ایک لاکھ پینتیس ہزار سکھوں نے ووٹ کاسٹ کیا گیا تھا۔انتیس اکتوبر کو صرف ان لوگوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کی گئی تھی کو دس ستمبر کو ٹائم ختم ہو جانے کے سبب ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے تھے گرو نانک سکھ گردوارہ میں دوں وں مراحل میں آزاد خالصتان کے حق میں دو لاکھ ووٹ ڈالے گے گرونانک سکھ گردوارہ میں اٹھارہ جون کو خالصتانی راہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کار پارکنگ سے نکلتے ہوئے قتل کر دیا تھا کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر کو انڈین ایجنٹس نے قتل کیا تھاانتیس اکتوبر کے ریفرنڈم ووٹنگ سنٹر کو سکھس فار جسٹس کے راہنماؤں کی جانب سے ہردیپ سنگھ نجر کے نام منسوب کیا گیا تھاسکھ ریفرنڈم میں شریک سکھ راہنماؤں نے ہردیپ سنگھ نجر کے بہیمانہ قتل پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مغربی راہنما مان رہے ہیں کہ انڈیا عالمی سطح پر دہشت گردی میں ملوث ہے۔کینیڈا میں قریبا ایک ملین سکھ آباد ہیں جبکہ وینکوور میں سکھوں کی بادی قریبا ساڑھے تین لاکھ ہے۔ووٹنگ کے اختتام پر سکھس فار جسٹس کے راہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے واشنگٹن سے ویڈیوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھوں نے انڈیا کی دہشت گردی کے ہتھکنڈوں کو ناکام بناتے ہوئے ووٹنگ میں شرکت کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ہم کینیڈا میں انڈیا کے ہائی کمشنر سنجے ورما کی سیٹیزن ارسٹ کرنے والے کو الک لاکھ ڈالر انعام دیں گے۔ کینیڈین وزیراعظم کے بیان کے بعد کینیڈا میں انڈین ہائی کمشنر سنجے ورما کی گرفتاری ضروری ہے۔ انڈیا کے ڈپلو میٹک مشن میں بیٹھے اہلکار سکھ قوم کے مجرم ہیں اور ہم ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔ ایس ایف جے کی جانب سے خالصتان کا نیا نقشہ جاری جس میں بھارتی دارالحکومت دہلی کو بھی خالصتان میں شامل کر لیا گیا۔