یروشلم (آن لائن) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتین یاہو نے شدید تنقید کے بعد اپنی متنازعہ ٹوئٹ پر معافی مانگ لی۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے بیان میں غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا میں غلط تھا، جو باتیں میں نے کہیں وہ مجھے نہیں کرنی چاہیے تھیں۔نیتین یاہو کا کہنا تھا میں معذرت خواہ ہوں اور سکیورٹی اداروں کے تمام سربراہان کی مکمل حمایت کرتا ہوں، اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے متنازع ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کر دی۔ یاد رہے کہ نتین یاہو نے اپنی ٹوئٹ میں 7 اکتوبر کے حماس کے حملے کی ناکامی پر سکیورٹی اور انٹیلی جنس سروسز کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔
Load/Hide Comments



