ہمارا مائنڈ سیٹ ایسا ہے کہ ہمیں پتہ ہی نہیں کہ ٹارگٹ کیسے سیٹ کرنا ہے،محمد عامر

لاہور(آن لائن)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ ہمارا مائنڈ سیٹ ایسا ہے کہ ہمیں پتہ ہی نہیں کہ ٹارگٹ کیسے سیٹ کرنا ہے، آخری اوور نواز کونہیں دینا چاہیے تھا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پریشر آتا ہے تو ہم اپنے فیصلے بھول جاتے ہیں، ایسے وقت میں تجربہ کام آتا ہے، آج میں کہنے والا تھا بابر اعظم نے اچھی کپتانی کی۔دوسری جانب آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا فاسٹ بولرز کو اندازہ ہی نہیں کہ وکٹوں پر کیسے بال کرنی ہے، تین 4 سال پہلے پلان کرنا ہوتا ہے کہ اچھے بولرز کی ریپلیسمنٹ کیا ہے۔عماد وسیم نے کہا کہ رضوان نے اچھا کھیلا، تبریز شمسی کو آرام سے کھیلتے، پاکستان تینوں میچ جیتے اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ہارے تو سیمی فائنل میں پہنچنے کا چانس ہے۔