چنائی (آن لائن) پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر مارکو جانسن کے درمیان جمعہ کو چنئی میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میچ کے 7ویں اوور کے دوران تلخ کلامی ہوگئی۔ اوور کی پانچویں گیند پر رضوان نے جانسن کو چوکا مارنے کے بعد دونوں کے درمیان الفاظ کا تبادلہ ہوا۔ اس سے قبل پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں ان فارم جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
Load/Hide Comments



