چنائی (آن لائن ) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر بن گئے ہیں۔ محمد رضوان اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں اور 6 اننگز میں 66.60 کی اوسط سے 333 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔ اس سے قبل سابق کپتان سرفراز احمد 11 ورلڈ کپ اننگز میں 43.29 کی اوسط سے 303 رنز بنا کر کامیاب ترین پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر تھے، معین خان 14 ورلڈ کپ اننگز میں 28.60 کی اوسط سے 286 رنز کے ساتھ تیسرے اور کامران اکمل 27.66 کی اوسط سے 249 رنز سکور کرکے چوتھے نمبر پر ہیں۔
Load/Hide Comments



