بیت المقدس (آن لائن) اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوے دھمکی دی ہے کہ حماس کو ایسے ختم کیا جائیگا جیسے دنیا نے نازیوں اور داعش کو کیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا یو این جنرل اسمبلی کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل حماس کو ایسے ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جیسے دنیا نے نازیوں اور داعش کے ساتھ کیا تھا۔اس سے قبل اقوامِ متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کی تھی، عرب ممالک کی مشترکہ قرارداد اردن نے پیش کی تھی جسے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا تھا۔قرارداد کے حق میں 120 اور مخالفت میں 14ووٹ آئے تھے جبکہ اس میں 45 ترامیم شامل کروائی گئی تھیں۔
Load/Hide Comments



