اقوام متحدہ (آن لائن) چین اور روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں حماس کی مذمت پر مبنی امریکی قرارداد ویٹو کر دی۔ امریکا کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا جبکہ جنگ بندی پر زور نہیں دیا گیا تھا جبکہ قرارداد میں اسرائیل فلسطین تنازعہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شہریوں کی مدد کے لیے امداد کی فراہمی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔15رکنی سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کی حمایت میں 10ووٹ پڑیاور چین، روس اور متحدہ عرب امارات نے مخالفت کی جبکہ برازیل اور موزمبیق نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ سلامتی کونسل میں کسی بھی ایک مستقل رکن ملک کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کے بعد کوئی بھی اقدام پر عمل درآمد نہیں کر سکتی۔سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک میں چین، روس، فرانس، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں۔
Load/Hide Comments



