مقبوضہ بیت المقدس(آن لائن)دنیا بھر سے فلسطینیوں کو اپنی دھرتی سے بیدخل کرنے کی کوششوں پر مذمتوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اسرائیل نے ایک بار پھر فلسطینیوں کو غزہ خالی کرنے کی دھمکی دیدی۔اسرائیل کی جانب سے جاری تازہ دھمکی میں فلسطینیوں سے کہا گیا ہے کہ غزہ کے شہری جنوب کی طرف چلے جائیں، غزہ میں زمینی حملے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے حملے کی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم اپنے بیان میں فلسطینیوں کو ایک بھر پھر دھمکی دیتے ہوئیکہاکہ غزہ پر زمینی حملے کا وقت اتفاق رائے سے طے کیا جائے گا،یرغمالیوں کو واپس لانے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments



