دوحہ(آن لائن) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ریاستی حل کے بغیر فلسطین میں امن کا قیام خواب ہی رہے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابققطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی قوتوں سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو ختم کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہدنیا فلسطینیوں کی زمین پر اسرائیل کے قبضے کو نظرانداز کرنے کے بعد اب قتل عام پر بھی خاموش ہے۔مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے اسرائیل کو قتل عام کی کھلی اجازت مل گئی اور وہ ننگی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ پر وحشیانہ بمباری کر رہا ہے۔شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی جارحیت پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ خواتین اور بچوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری حماس اور اسرائیل جھڑپوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی جب کہ 1400 اسرائیلی مارے گئے۔
Load/Hide Comments



